

Loading content...
کوفہ سے شمال کی طرف رقہ اور بالس کے درمیان کربلا سے گزر کر شمال کی جانب صفین کا مقام ہے یہاں ذوالحجہ کے اواخر میںدونوں لشکروں روبرو ہو گئے ، مگر یہاں پہنچتے ہی محرم کا چاند نظر آ جانے کی وجہ سے دونوں فوجوں نے ہتھیار اتار کر رکھ دیئے کیونکہ اسلام سے پہلے بھی اور بعد میں بھی محرم کے مہینے میں جنگ کرنا حرام تھا اِس لئے جنگ رک گئی اور دونوں لشکر پورا مہینہ صفین کے مقام پر بیٹھے رہے اور صفر کا چاند نظر آتے ہیں طبل جنگ بج اٹھے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار