

Loading content...
شہنشاہِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کے پاس جس وقت پاک بھائی کا خط پہنچا تو خط پر نگاہ فرماتے ہوئے بھائی کی محبت آنکھوں سے عیاں ہونے لگ گئی ،اس خط کے جواب میں تحریر فرمایا کہ آپ کا گرامی نامہ ملا آپ کی محبت، شفقت پدری کا متبادل ہے، مگر ہمارے ہوتے آپ کو تلوار اٹھانے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے اگر معاویہ ابن ابو سفیان تلوار اٹھائے گا تو ہماری ذوالفقار بھی کند نہیں ہوئی ، ضحاک ملعون واقعی قتل و غارت گری کے لئے آیا تھامگر اس کی سرکوبی کے لئے ہم نے ایک دستہ روانہ کر دیا تھا جس سے خوفزدہ ہو کر وہ فرار ہو کر حجاز جا پہنچا ہے اور حجاز بھی ہمارے دست قدرت سے دور نہیں ہے ، آپ کی شرط ہے کہ آپ کو یا آپ کی آل کو اپنے پاس کوفہ اپنی نصرت کے لئے بلوا لوں ،تو آپ کے حکم کی تعمیل ضروری ہے اس لئے آپ اپنے تمام فرزند کوفہ بھیج دیں کیونکہ وہ ہمارے قوت بازو ہیں۔(R_54)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار