

Loading content...
واللہ ہم آپ کے بعد سوئی کے نکے کے برابر بھی زندگی پسند نہیں کرتے ، آپ اِس پاک گھر اطہر کا کل سرمایہ ہیں ،آپ ہی اس پاک گھر کے مالک ہیں، آپ کا امت کے ان معاملات سے دور رہنا ہی مناسب ہے ، آپ اس امت کو اُن کے حال پر چھوڑ دیں، ان کے حساب کے لئے روز ِجزاء کافی ہے اور آپ کا حصہ تو حکومتِ الہیہ ہے جس میں کسی غیر کا حصہ ہے ہی نہیں ،میری گزارش یہ ہے کہ آپ کوفہ کو چھوڑ کر مدینہ واپس تشریف لے آئیں اور اگر آپ نے معاویہ ابن ابو سفیان کو سبق سکھانے کا ارادہ کر ہی لیا ہے تو پھرہمیں مدینے کی حکومت سے آپ کی نصرت میں جان دینا زیادہ عزیز ہے اس لئے ہمیں اجازت دیں کہ ہم مدینہ چھوڑ کے کوفے حاضر ہو جائیں اور اگر آپ کی مصلحت اس میں ہو کہ ہمارا مدینہ میں رہنا زیادہ ضروری ہے تو پھر ہماری ساری اولاد کو اپنی نصرت کا موقع عطا فرمائیں اور ان سب کو اپنے پاس بلوا لیں انہوں نے یہ خط لکھ کر جناب عبدالرحمٰن بن عبیداللہ ازدی کو دیا اور فرمایا کہ جتنا جلدی ہو سکے کوفہ سے جا کر اس کا جواب لے آؤ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار