

Loading content...
مکہ پہنچ کر جناب عقیل علیہ الصلوات والسلام نے جناب امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کی جانب ایک خط روانہ فرمایا جس میں تحریر کیا یا اخی ہم حج پر جا رہے تھے کہ راستے میں مقام غدیدپر ہم نے عبداللہ بن سعدبن ابی السرح کو چالیس فرزندان طلقا (اموی) کے ساتھ دیکھا ہے جو حج کو چھوڑ کر اس کی پرواہ کئے بنا شام جا رہے تھے اُن کی باتوں سے ہم نے یہ محسوس کیا ہے کہ ہند جگرخوار کے بیٹے کے عزائم کچھ ٹھیک نہیں ہیں اور وہ آپ کے ساتھ جنگ کرنے کے عزائم لیکر تیاری اور اپنے جغادریوں کو جمع کرنے میں مصروف ہے اور ہم نے مکہ پہنچ کر یہ بات بھی سنی ہے کہ ضحاک بن قیس فہری نے آپ کی حکومت میں تخریب کاری کی نیت سے عراق میں کافی قتل و غارت کا بازار گرم کیا ہے اور اس نے سماوہ و واقصہ و قطقطانیہ و شیراف سے صفاح کے مقام تک تباہی اور قتل وغارت کی ہے ، اور یہ بھی خبر ملی ہے کہ وہ زندہ واپس بھی آ گیا ہے یہ خبر سن کر ہمیں آپ کی طرف سے فکر لاحق ہو گئی ہے آپ ہمیں اس بات سے آگاہ فرمائیں کہ کیا آپ کا دل زندگی سے اچاٹ ہو گیا ہے؟ کیا آپ کااس حیاتِ ظاہری سے دل بھر گیا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار