

Loading content...
تو میں عرض کر رہا تھا کہ جس وقت جناب مسلم علیہ الصلوات والسلام کو جناب عقیل علیہ الصلوات والسلام نے شہنشاہ پاک صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آغوش رحمت کے سپرد فرمایا تو شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس پاک لعل کو سینے سے لگایا پھر پیشانی پر بوسہ دیا اور اس کے بعد گریہ فرمانا شروع کر دیا اور ان کی شہادت کے واقعات بیان کرنے شروع کر دیئے مگر حالت یہ تھی کہ شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آنسو ریش اطہر کو تر کرتے ہوئے سینہ اطہر پر برس رہے تھے ، پھر اس کے بعد شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دربار میں امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کی طرف نگاہ مبارک اٹھائی اور انہیں اپنے پاس بلایا جس وقت وہ قریب آ ئے تو یہ معصوم ان کی آغوش میں دیتے ہوئے فرمایا کہ ان کی پرورش آپ نے کرنی ہے کیونکہ قربان یہ ہمارے پاک لعل علیہ الصلوات والسلام پر ہوں اور انہیں پالیں جناب عقیل علیہ الصلوات و السلام آخر کیوں چونکہ یہ قربانی آپ کے پاک لعل کی ہے اس لئے ان کی پرورش بھی آپ ہی فرمائیں،اس لئے ان کی پرورش ملکۂ کائنات بی بی پاک صلوات اللہ علیھا کی آغوشِ اطہر میں ہوئی تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار