

Loading content...
اصل بات یہ ہے کہ 40ہجری میں جناب امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کی شہادت ہوئی اور ان کے بعد جناب عقیل علیہ الصلوات والسلام انتہائی ضعیفی کے عالم میں شام تشریف لے گئے کیونکہ وہاںجناب جعفر طیار علیہ الصلوات والسلام نے ایک جاگیر خرید رکھی تھی یہ انتہائی گرمیوں کے موسم میں شام تشریف لے گئے تھے ان کی آمد کی خبر سن کر معاویہ ابن ابو سفیان نے انہیںاپنے قصر الاخضر میں تشریف لانے کی دعوت دی یہاں کھانے کے بعد اس نے طنزاً پوچھا کہ آپ یہ بتائیں کہ آپ جتنے بھی ہاشمی ہوتے ہیں آپ شادیوں کے اسقدر شوقین کیوں ہوتے ہیں اس کی وجہ کیا ہے؟ (یہ ان کا بہت بڑا پروپیگنڈا تھا کہ بنی ہاشم شادیوں کے بڑے شوقین ہیں) جس وقت اُس نے یہ طنزکیا تو اُس وقت یزید ملعون سامنے بیٹھا تھا ،جناب عقیل علیہ الصلوات والسلام نے بھی منہ دیکھ کر لتر مارا یعنی حاضر جوابی کا ثبوت دیتے ہوئے طنز کے جواب میں فرمایاکہ اگر آپ رشتہ دینے پر راضی ہوں تو ہم ایک شادی اب بھی کرنے کے لیے تیار ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار