

Loading content...
(2)اگر ہم بائیوکرانولوجی کے حوالے سے دیکھیں تو پتہ چلتا ہے یہ روایت ہر حوالے سے جھوٹی اور من گھڑت ہے یعنی جس وقت ہم معاویہ ابن ابو سفیان کا دور حکومت دیکھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہ دوسرے خلیفہ کے دور ِ حکومت میںشام کا عامل بنایا گیا تھا مگر اسے صحیح معنی میں حاکم تیسرے خلیفہ نے بنایا تھا اور اگر اس کی حکومت کو دوسرے خلیفہ کے دور حکومت میں بھی تسلیم کر لیا جائے تو پھر بھی جناب مسلم بن عقیلعلیہ الصلوات والسلام کی اس دنیا میں آمد کا سن15ہجری سے پہلے کا قطعاً نہیں بن سکتا جبکہ ان کی دنیا میں آمد کا جو سنہ لکھا ہوا ہے وہ1ہجری ہے اور یہ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام سے بھی ظاہری عمر میں بڑے تھے اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس روایت کی اصل حقیقت کیا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار