

Loading content...
ان دو نمازوں کا واقعہ کچھ یوں ہے کہ جس وقت شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اعلان رسالت فرمایا تھا تو اُس وقت ایک دن خود حرم کعبہ میں مصروفِ نماز تھے ان کی دائیں جانب امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام مصروف نماز تھے اور ان کے پیچھے محسنہ اسلام ملیکة العرب بی بی پاک صلوات اللہ علیھا مصروف نماز تھیںکہ عین اُس وقت جناب عمران(ابوطالب) علیہ الصلوات والسلام وہاں تشریف لے آئے ان کے ساتھ جناب عقیل علیہ الصلوات والسلام بھی تھے انہوں نے دیکھا کہ شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بائیںسائیڈ خالی ہے انہوں نے فوراً جناب عقیل علیہ الصلوات والسلام سے فرمایا کہ فوراً بھائی کے کاندھے سے کاندھا ملاؤ یہ سائیڈ بھی خالی نہیں ہونی چاہئے ،جناب عقیل نے اسی نماز کا حوالہ جناب سعد حاکم واسط کو دیا تھا، اِس رات کی نشست کے دوران رئیسِ آل فرزندا نے جناب عمران علیہ الصلوات والسلام سے عرض کیا آقا وہ شہنشاہ ِ معظم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم آپ کے رشتے میں کیا لگتے ہیں؟ آپ نے مسکرا تے ہوئے فرمایاویسے تو وہ میرے سردار ہیں مگر رشتے کے لحاظ سے میں ان کا سگا چچا ہوں، جناب سعد نے عرض کیا آقا ہم بھی اولادِ اوصیاء میں سے ہیں اور ہماری بھی یہ خواہش ہے کہ ہمارا بھی آپ کے خاندان پاک کے ساتھ کوئی قریب کا رشتہ ہونا چاہئے ،میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ میری ایک بیٹی کو اپنی کنیزی میں قبول فرمائیں آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ حسب اورنسب کے لحاظ سے ہمارا گھر بھی ایک عزت دارگھرانہ ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار