

Loading content...
ان قبائل کے جو اشراف تھے انھوں نے واسط کے شہر میں آ کر رہائش اختیار کرلی تھی اور یہ شہراُن کا شہر شمار ہوتا تھا اور اس دور میں جناب سعد آل فرزندا کے سردار و حاکم تھے ، جس وقت انہیں جناب عمران(ابوطالب) علیہ الصلوات والسلام کی آمد کی اطلاع ملی تو وہ خود شہر چھوڑ کر ان کے استقبال کے لئے شہر سے باہر آ گئے اورانہیںاپنے محل میں مہمان بنا کر لے گئے ،رات کے کھانے سے فارغ ہو کر حاکم آل فرزندا جناب سعد نے جناب ابوطالب علیہ الصلوات والسلام سے اور جناب عقیل علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ رات کی نشست رکھی،اس نشست کے دوران جناب سعد نے جناب ابوطالب علیہ الصلوات والسلام سے عرض کی کہ حضور آپ بھی اوصیاء ِ جناب ابراہیم علیہ سلام کی اولاد میں سے ہیں اور ہم بھی جناب زرتشت علیہ سلام کے اوصیاء کی اولاد میں سے ہیں ، ہمیں ہمارے بنی علیہ سلام نے آگاہ فرمایا تھا کہ آخری زمانے میں عرب کی سر زمینِ مکہ میں اللہ کا آخری بنی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم آئے گا ، جس نے یزداں کے ساتھ مل کر اہرمن(شیطان) کو قتل کرنا ہے اس وقت تک اس دنیا میں خیر و شر کی قوتیں برسرپیکار رہیں گی گویا ایک خدائی میں دو خدا ہونگے ایک نیکی کا خدا یزدان رہے گا اور ایک برائی کا خدا اہرمن یعنی انگرامینیو اور سپنتامینیو کے درمیان ہمیشہ کشمکش رہے گی،(گھاتھا 45-)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار