

Loading content...
یہاں یہ وضاحت بھی کرتا چلوں کہ اس وقت واسط پر آل فرزندا کی ذیلی و طفیلی حکومت تھی جو شاہِ کسریٰ کے ماتحت قائم تھی یہ بھی بتاتا چلوں کہ آل فرزندا کون تھے ؟، یہ دو قبائل تھے ایک قبیلہ نبط تھا اور دوسرا قبیلہ تبار تھا ان دونوں قبائل کو آل فرزندا کہا جاتا تھا اسکی وجہ تسمیہ یہ تھی کہ جناب زرتشت علیہ سلام جو کہ قبل از مسیح کے ایک نبی تھے اور عجم میں مبعوث ہوئے تھے بعد والوں نے ان کی اصل تبلیغ کو مسخ کر دیا تھا ورنہ انہوں نے تو خدائے واحد کے دین کی تبلیغ فرمائی تھی جناب زرتشت علیہ سلام کے بعد ان کے دو حواری تھے نبط و تبار ان دو حواریوں کی تبلیغ سے عجم میں جناب زرتشت کے دین کی تبلیغ ہوئی تھی اور ان دو حواریوں کی اولاد کوپورے فارس میں آل فرزندانِ نبط و تبار کہا جاتا تھا، بعد میں فرزندانِ نبط و اتبار کی بجائے انہیں پورے عرب میں آل فرزندا کے نام سے شہرت ملی اوریہ لفظ فرزندا خود بتاتا ہے کہ یہ لفظ عربی نہیں بلکہ فارسی اور پہلوی زبان کا لفظ ہے۔(R_50)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار