

Loading content...
610عیسوی میں جناب عمران (ابوطالب)علیہ الصلوات والسلام کی سربراہی میں ایک قافلہ واسط کی جانب روانہ ہوا تو اس وقت وہ اپنے لخت جگر جناب عقیل علیہ الصلوات والسلام کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے ، اُس زمانے میںیہ دستور تھا کہ جس شہر میں بھی کوئی تجارتی قافلہ آنے والا ہوتا تو اس کی اطلاع پہلے ہی وہاں پہنچ جاتی تھی اور شہرکے لوگ اس قافلے کے استقبال کیلئے شہر سے باہر آ جاتے تھے اُس دور میں تجارتی قافلے کی بڑی اہمیت ہوتی تھی اور حاکم شہر بھی تجارتی قافلوں کا احسان سمجھتا تھا کہ وہ مال اٹھا کر اسکے علاقے میں فروخت کے لئے آتے ہیں، یہی وجہ تھی کہ جس وقت جناب عمران کا تجارتی قافلہ واسط پہنچا تو وہاں کا حاکم بے حد خوش ہوا اور جس وقت اسے یہ اطلاع ملی کہ سید العرب و عجم جناب ابوطالب علیہ الصلوات والسلام خود اس قافلے کی سرپرستی فرما رہے ہیں تو وہ خود ان کے استقبال کے لئے واسط شہر سے باہر آیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار