

Loading content...
عرب کی تجارت کے بھی موسم تھے یعنی گرمیوں کے موسم میں تمام تاجر اپنا مال شام لیکر جاتے تھے کیونکہ شام کا موسم سرد تھا اور عرب کے اکثر امراء شام میں گرمیاں گزارتے تھے اس لئے یہاں سامان کی خوب بِکری ہوتی تھی پھر جس وقت سردیوں کا موسم شروع ہوتا تو اس وقت شام کی جانب کوئی بھی تجارتی قافلہ نہیں جاتا تھا بلکہ تمام قافلے یمن کی طرف مصروفِ سفر رہتے تھے کیونکہ یمن کا موسم سمندری ہواؤں کی وجہ سے مرطوب (Moist)معتدل رہتا تھا جبکہ شام کی جانب اُس وقت برف باری شروع ہو جاتی تھی اور جو درمیانہ موسم ہوتے تھے ان میں سب سے زیادہ تجارتی قافلے ایران کی طرف یعنی قادسیہ مدائن بصرہ اور واسط کی جانب سفر کرتے تھے اور ان کا مرکزی شہر واسط تھا جسے واسط کہا بھی اسی وجہ سے جاتا ہے کہ یہ ایک تو کئی شہروں کے درمیان تھا پھر یہ عجم اور عرب کے لئے تجارت کا ایک واسطہ بھی تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار