

Loading content...
یہاں یہ وضاحت بھی کرتا چلوں کہ عرب و عجم کے درمیان حرمِ کعبہ کی متولیت کی وجہ سے خاندان بنی ہاشم علیہ الصلوات والسلام کو بہت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا حتیٰ کہ جو لوگ رہزنی کرتے اور سامان تجارت لوٹتے تھے انہیں بھی اگر یہ پتا چل جاتا کہ یہ قافلہ بنی ہاشم علیہ الصلوات والسلام کاہے تو وہ بھی ہاتھ باندھ کے راستہ چھوڑ دیتے تھے ، یہی وجہ تھی کہ عرب کے بڑے بڑے تاجراپنا مال اس پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کے قافلے کے ساتھ روانہ کرتے تھے اور اپنا مال بچانے کے لئے ہمیشہ ان کا سہارا لیتے تھے اور یہی وجہ تھی کہ عرب و عجم کے تمام تاجرجناب عمران علیہ الصلوات والسلام اور ان کے خاندان کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات قائم رکھتے تھے اوراس تعلق کو اپنے لئے اعزاز بھی سمجھتے تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار