

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دنیا میں آمد کے بعد جناب عمران علیہ الصلوات والسلام کے گھر اطہر پر بھی اللہ کا ابرِ رحمت کھل کے برسا ہے اور یہاں جناب طالبؐ بن جناب عمران علیہ الصلوات والسلام تشریف لائے اور جناب عمران علیہ الصلوات والسلام کی کنیت جناب ابوطالب علیہ الصلوات والسلام انہی کی وجہ سے ہے کیونکہ ان کی دستار کے وارث مولا امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کے سب سے بڑے بھائی جناب طالب علیہ الصلوات والسلام تھے گویا ان دونوں سگے بھائیوں کو ایک ہی سال میں اپنی اپنی دستار کے وارث نصیب ہوئے579عیسوی میں یعنی ٹھیک دس سال بعد جناب عمران علیہ الصلوات والسلام کے گھر اطہر میں دوبارہ خوشیوں کا بادل برسا اور اللہ کی رحمت کی بنری نے آ کر پاک بی بی صلوات اللہ علیھا کی گود میں جناب عقیل علیہ الصوات والسلام کو پیش کیا پھر ان کی دنیا میں آمد کے دس سال بعد یعنی 589عیسوی میں پھر اس گھر میں خوشیوں نے نگاہ کی توپاک بی بی صلوات اللہ علیھا کی گود میں جناب جعفر طیار علیہ الصلوات والسلام کو مسکراتے ہوئے دیکھا پھر ان کے دس سال بعد یعنی 599عیسوی میں 13رجب بروز جمعة المبارک طلوع آفتاب سے کچھ پہلے جناب شہنشاہِ معظم امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کی دنیا میں آمد ہوئی ان سب پاک بھائیوں کی دنیا میں تشریف آوری کے دوران دس دس سال کا فرق تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار