

Loading content...
یہاں ایک بات عرض کرتا چلوںکہ جس وقت شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آمد کی خبر جناب عمران علیہ الصلوات السلام کے گھر میں پہنچی تو مولا امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کی والدہ ماجدہ صلوات اللہ علیھافوراً اپنے لعلصل اللہ علیہ و آلہ وسلمکی زیارت کیلئے جناب عبداللہعلیہ الصلوات السلام کے گھر اطہر میں تشریف لے آئیں انہوں نے آ کرشہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کو گود میں اٹھایا انکے رخ انور کی زیارت کی تواُس وقت ان کے سامنے شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حقیقت باطنیہ کے حجابات اٹھا دیئے گئے ،اس وقت انہوں نے اپنے پاک لعل شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے رخ انور کا بوسہ لیا اوراپنے سرتاج جناب عمران علیہ الصلوات والسلام کی طرف نگاہ اٹھا کرفرمایا کتنی خوش نصیب ہیں انکی پاک والدہ صلوات اللہ علیھا کہ جن کی گود میں اللہ کا نور اول جلوہ آراء ہوا ہے ، اُس وقت جناب عمران علیہ الصلوات والسلام نے مسکرا تے ہوئے فرمایا کہ آپ صرف 30سال انتظار کریں بالکل ایسا ہی نور آپ کی گود کی زینت بننے والا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار