

Loading content...
جس وقت امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام مدینہ سے روانہ ہوئے تو ان کی آمد کی اطلاع یحییٰ بن عاص تک پہنچ گئی وہ پہلے ہی کافی خائف تھا اورمیں پہلے ہی عرض کر چکا ہوں کہ یہ ایک بزدل آدمی تھا اور امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کی آمد سے پہلے عبد اللہ بن زبیر بھی یہاں پہنچ چکا تھا اور وہ اپنے سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف تھا اور آئے دن یزید ملعون کے خلاف تقریریں کرتا تھا یہ ویسے بھی ایک شعلہ بیاں مقرر تھا اس لئے مکہ کی فضا کافی ٹینس( Tensed)تھی اوریزید ملعون کے حامی یحیٰی بن عاص کی پالیسی سے کافی پریشان تھے ،پھر انہوں نے بھی بالآخر مروان والا طریقہ اپنایا اور یزید ملعون کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ حالات تو اس ڈگر پر جا رہے ہیں اور یہ کوئی خاص قدم نہیں اٹھا رہا اس لئے یزید نے فوراً اس کی معزولی کا حکم بھیج دیا اور اسکی جگہ پر اسکے بھتیجے عمر ابن سعید بن عاص کو مدینہ کے ساتھ ساتھ مکہ کی حکومت بھی سونپ دی اُس وقت عمرا بن سعید نے اپنے بھائی یحییٰ کو اپنا نائب بنا کر مدینہ چھوڑا اور خود مکہ کا نظام حکومت سنبھال لیا یہ واقعہ ماہ رمضان کے آخری عشرے کا ہے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار