

Loading content...
دوستو! شعب اُس مقام کو کہتے ہیں جو دو پہاڑوں کے درمیان گھری ہوئی وادی کی طرح ہو اور یہ جگہ جو آج شعب امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام کے نام سے مشہور ہے یہ مکہ کا ایک حصہ شمار ہوتی ہے یہ دراصل پرانے دور میں شعب ابی طالب علیہ الصلوات والسلام کے نام سے مشہور تھی یہ جناب عمران علیہ الصلوات والسلام کی ذاتی ملکیت تھی اور انکے جانوروں کی چراہ گاہ تھی ، جس زمانے میں کفارِ مکہ ابو سفیان اور دیگر ملعونوں نے ملکر شہنشاہِ انبیا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کو شہید کرنے کی دھمکی دی تھی تو اس زمانے میں جناب ابوطالب علیہ الصلوات والسلام نے اِسی مقام پر قیام فرمایا تھا اوراللہ کے پاک حبیب صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حفاظت کی تھی اور اسی مقام پر تھے کہ جس وقت کفارِ مکہ نے پاک خاندان کے ساتھ سوشل بائیکاٹ کیا تھا اور اسی مقام پر جناب عمران(ابوطالب) علیہ الصلوات والسلام اور محسنہ اسلام ملیکة العرب صلوات اللہ علیھاکا وصال ایک ہی سال میں ہوا تھا جس کی وجہ سے شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سال کو عام الحزن یعنی غم کا سال قرار دیا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار