

Loading content...
مجھے یہاں یہ بھی اعتراف کرنا ہے کہ مجھے کہیں بھی کسی بھی تاریخ کی کتاب میں امام عالی مقام علیہ الصلوات والسلام کے مدینہ سے مکہ جانے کے دوران قیام کی منازل کا ذکر نہیں مل سکا شاید کبھی ملے، ہاں مکہ کے بعد کے تمام منازل اپنی درست ترتیب کے ساتھ میرے پاس موجود ہیں جن کا ذکر میں موقعہ کی مناسبت سے کروں گا البتہ مدینہ سے مکہ کے درمیان میں آنے والے اہم شہروں اور بستیوں کا ذکر میں ضرور کروں گا شاید کوئی محقق اس زاویہ پر تحقیق کر کے میرے کام کو آگے بڑھائے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار