

Loading content...
یہاں ایک بات کی وضاحت کرتا چلوں کہ یہی وہ مقام ہے جہاں اسلام کی پہلی با ضابطہ جنگ ہوئی تھی لیکن وجہ وہ نہیں تھی جو عموماً بتائی جاتی ہے کہ شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ابو سفیان کے قافلے کو لوٹنے کاحکم دیا تھا ،کیونکہ یہ تواسلامی اخلاقیات کے سراسر خلاف ہے کہ کسی کو لوٹ لیا جائے اور وہ بھی نبی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم سے، اصل وجہ یہ تھی کہ جس وقت مسلمانوں نے مدینہ کی طرف ہجرت کی تو وہ مکہ میں اپنے سامان سے بھرے ہوئے گھر چھوڑ کر مدینہ آ گئے تھے ، ان کے جانے کے بعد ابو سفیان نے ان کے گھروں سے سارا سامان اٹھوا لیا تھااور اونٹوں پر لاد کرملک شام فروخت کے لئے چل پڑا تھا جس وقت وہ یہ سامان فروخت کر کے اور مسلمانوں کے سامان کے بدلے میں وہاں سے دوسرا سامان لے کے واپس آ رہا تھا تو شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھاکہ اس کے قافلے سے اپنا سامان چھین لو کیونکہ کسی چور سے اپنا سامان واپس لینے سے کوئی اخلاقی قانون منع نہیں کرتااور یہ بات کسی غیر اخلاقی حرکت کے زمرے میں نہیں آتی، ابوسفیان خود تو ساحل سمندر سے ہوتا ہوا بچ نکلا تھا مگر اس کے ساتھیوں اور ابو جہل وغیرہ نے اس کی جگہ مسلمانوں سے جنگ لڑی تھی اور میدان جنگ یہی بدر بنا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار