

Loading content...
ام امین سے 10کلومیٹر کے فاصلے پر الحمرا کی بستی تھی اُس سے آگے 12کلومیٹر کے فاصلے پر دغابج نامی بستی تھی وہاں ایک دوراہا تھا جس میں سے ایک راستہ سیدھا مکہ جاتا تھا اور دوسرا بدر و حنین کی طرف جاتا تھا، یہاں سے میدانِ بدر 21کلومیٹر دور یعنی بدر مدینہ سے 148کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا یہ وہی مقام ہے جہاں غزوہ ٔبدر ہوا تھا، اس مقام کو بدراس لئے کہا جاتاہے کہ یہاں ایک شخص جس کا تعلق قبیلہ غفار سے تھا (یعنی ابوذر غفاریعلیہ السلام کا قبیلہ) اس شخص نے یہاں پانی کے لئے ایک کنواں کھدوایا تھا اس شخص کا نام تھا بدر غفاریجس کی وجہ سے یہ مقام بدر کے نام سے مشہور ہوا تھا ،یہاں سے ایک راستہ شام جاتا تھا اور ایک راستہ مکہ جاتا تھا ،یہ مقام پہاڑوں کے درمیان ایک وادی کی طرح ہے اسکے چاروں طرف ریتلی پہاڑیاں ہیں اوردرمیان میں 6x8کلومیٹر چوڑی وادی ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار