

Loading content...
مدینہ سے جنوب مغرب کی طرف 10کلو میڑ کے فاصلے پر آبیار علی علیہ الصلوات والسلام کا مقام ہے یہاں شہنشاہِ معظم امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے کئی کنوئیں کھدوا رکھے تھے ، یہاں سے ایک راستہ سیدھا مکہ کی طرف جاتا تھا اور دوسرا راستہ بدر کی طرف جاتا تھا اور آبیار سے 32کلومیڑ جنوب مغرب کی طرف ایک دوراہا بھی تھا جس میں سے ایک راستہ سیدھا شمال کی طرف تیمہ سے ہوتا ہوا تبوک پہنچتا تھا اور وہاں سے مزید آگے یہ شام کی جانب چلاجاتا تھا جبکہ دوسرا راستہ بدر کی طرف جاتا تھا اس دوراہے سے 39کلومیٹر مغرب کی طرف مساجد کا شہر آتاتھا اس سے 24کلومیٹر آگے مغرب کی طرف ام امین کاشہر تھا یعنی مدینہ سے کل 105کلومیڑ کے فاصلے پریہ شہر تھا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار