

Loading content...
تاریخ گواہ ہے کہ اس 28رجب کی رات کو مدینہ کی گلیوں میں جوانانِ بنی ہاشمعلیہ الصلوات والسلام کی برہنہ تلواریں بجلی کی مانند چمکتی رہی تھیں اور اس رات کسی گھر میں چراغ تک نہیں جلایا گیا ہاں جس وقت روانگی کے نقارے پر چوٹ پڑی تو اس وقت مدینے کی عورتیں پردہ دارانِ توحید و رسالت کو الوداع کہنے کے لئے اپنے اپنے گھروں کی چھتوں پر چڑھ آئیں جن کے ہاتھوں میں کھجور کی چھڑیاں تھیں جو عرب میں کسی کو گرم جوشی سے رخصت کرنے کی علامت سمجھی جاتی تھیں، کچھ عورتوں کے ہاتھوں میں مشعلیں تھیں یعنی انہوں نے ایک لکڑی کے سروں پر کپڑے یا کھجور کی چھال لپیٹ کر انہیں روغن زیتون اونٹ کی چربی یا روغن بلسان سے تر کر کے روشن کر رکھا تھا اور وہ مشعلیںہوا میں لہرا لہرا کر پاک شہزادیوں کو الوداع کر رہیں تھیں۔(R_42)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار