

Loading content...
عرب کا موسم ایسا ہے کہ گرمیوں میں دن کے وقت شدید لُو چلتی ہے عموماًگرمیوں میں بارش بھی نہیں ہوتی بلکہ عرب علاقوں میں بارشیں سردیوں میں ہی ہوتی ہیں اس لئے پہلے دستور تھا کہ گرمیوں میں جو قافلے سفر کرتے تھے وہ نصف شب کے بعد سفر شروع کرتے تھے اور جب کوئی قافلہ شہر سے روانہ ہوتا تو وہ شہرکے باہر جا کر ایک مختصر پڑاؤ کرتا اس کی ایک وجہ یہ ہوتی تھی کہ کافی مسافر شہروں میں قافلوں کے انتظار میں رکے رہتے تھے کیونکہ اُس دور میں اکیلے سفر کرنا موت کو دعوت دینے کے برابر سمجھا جاتا تھا، اس لئے جوقافلے سفر پر روانہ ہوتے تھے وہ شہر کے باہر پہنچ کر کچھ دیر قیام کرتے تھے تاکہ اہل شہر کو پتہ چل جائے کہ ایک قافلہ فلاں شہر کی جانب جا رہا ہے اور جو مسافر اس قافلے میں شامل ہونا چاہے وہ آکر شامل ہو جائے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار