

Loading content...
جس وقت ملکہ ٔ ملک ِوفاصلوات اللہ علیھا نے اپنے لعل کو یہ فرمایا تو اس وقت شہنشاہِ وفاعلیہ الصلوات والسلام نے ماں کے قدموں پرہاتھ رکھ کر عرض کیا کہ آپ بے فکر رہیں میری زندگی کا مقصد ہی یہی ہے کہ میرے شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام ہر دکھ اور تکلیف سے محفوظ رہیںمیں اس پاک مزار کو ضامن بنا کر آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میرے ہوتے ہوئے ان پر کوئی آنچ نہیں آئے گی میری زندگی میں میری پاک شہزادیوں صلوات اللہ علیہنکے پردے کی طرف کسی غیر کی نگاہ تو دور کوئی خیال بھی ان کی طرف آنے کی جسارت نہیں کرے گا یہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں ،بس ایک ہی بات ہے جو جگر میں ہاتھ ڈال دیتی ہے کہ اس پاک خاندان کو تو ازل سے مظلومیت پسند ہے بس دعا کریں کہ وہ اس غلام کو اپنے امر میں پابند نہ کر دیں ،اگر مجھے انہوں نے پابند امرنہ کیا تو پھر آپ میری وفا دیکھیئے گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار