

Loading content...
میرے لعل مجھے یقین دلائو کہ اگر کوئی مشکل وقت آ گیا تو آپ امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کوکسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ، عون و محمد کی پاک والدہ صلوات اللہ علیھا کو آپ پر بہت ناز ہے آپ ہی کے سہارے وہ تمام مستورات کو ساتھ لے کر اس پردرد سفر پر روانہ ہو رہی ہیں یقین ہے کہ آپ کے ہوتے ہوئے کوئی میلی نگاہ بھی ان کے پردے کی طرف نہیں اٹھ سکتی ،میرا لعل مجھے اپنے تربیت پر ناز ہے اپنی جھولی پر ناز ہے اپنے دودھ پر ناز ہے مگر معاملہ ایسا نازک ہے کہ مجھے آپ سے قسم لینی پڑ رہی ہے کیونکہ آپ کے ساتھ رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلمکی پاک بہو بیٹیاں صلوات اللہ علیہن سفر پر تشریف لے جا رہی ہیں اور زمانہ بھی سارا دشمن ہے ،مجھے اس پاک مزار کو گواہ بنا کر یقین دلاؤ کہ ان کا مان بھرم ہمیشہ قائم رکھو گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار