

Loading content...
بی بی پاک صلوات اللہ علیھا فرماتی ہیں میرا لعل میں نے آپ سے ملنا ہی یہیں تھا، شہنشاہِ وفاعلیہ الصلوات والسلام عرض کرتے ہیں اماں جان آپ نے آخر اسی مقام پر ہی کیوں ملنا تھا ؟ بی بی پاک صلوات اللہ علیھا نے شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام کے ہاتھ جو پہلے ہی اپنے ہاتھو ںمیں تھام رکھے تھے دوبارہ مزارِ اقدس پر رکھ دیئے اپنے ہاتھ بھی اپنے پاک لعل کے ہاتھوں پر رہنے دئے اور فرمایا میرا لعل مجھے اس روضے کو ضامن بنا کر حلف دو اور یقین دلاؤ کہ تمہاری زندگی میںتمہارے ہوتے ہوئے سیدۂ کونین صلوات اللہ علیھا کی بیٹیوں کے پردے پر کوئی آنچ نہیں آئے گی آج امامِ مظلومعلیہ الصلوات والسلام کو تمہاری وفا پر ناز ہے وارثانِ چادرِ تطہیر کے قدم صرف اور صرف تمہارے سہارے گھر سے باہر آئے ہیں ،مجھے مزار رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلمکو گواہ بنا کر یقین دلاؤ کہ تمہارے ہوتے ہوئے میری پاک بیٹیوں کے محملوں پر کسی نگاہِ غیر کا سایہ تک نہیں پڑے گا !
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار