

Loading content...
پھر انہوں نے سوچا کہ ابھی ابھی تو انہوں نے اپنی پاک شہزادیوں صلوات اللہ علیہن کو رخصت کیا ہے ان کے دل پر اثرہوا ہو گا اور وہ روتے ہوئے گھر تشریف لے گئی ہونگی آخر ان کی ضعیفی بھی تھی اور یہ صدمہ تو کسی نوجوان کے لئے بھی ناقابل برداشت تھا ، پھر سوچا کہ چلو پہلے ہم شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے وداع لے لیں پھر اس کے بعد پاک والدہ صلوات اللہ علیھا کو تلاش کریں گے ، یہی سوچتے ہوئے وہ مزار اقدس کی طرف روانہ ہوئے جس وقت مزار اقدس پر نگاہ پڑی تو پھر صبر کے سارے بند ٹوٹ گئے انہوں نے آگے بڑھ کر سراطہر کو شہنشاہِ انبیا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاک مزار پہ رکھا ،پھر جذبات پر قابو نہ رہا آنکھوں سے نکلے والے آنسوں مزار اقدس کی چادر کو بھگو رہے تھے انہوں نے روتے ہوئے عرض کیا نانا جان ہمیں آپ کا مدینہ راس نہیں آیا نانا جان ہمیں اپنی تو کوئی فکر ہی نہیں ہے اگر فکر ہے تو پاک پردہ داروں کی مجھ سے پاک پردہ داروں کا یہ سفر دیکھا نہیں جاتا ، عین اس وقت دو ہاتھ آ کر اُن کے ہاتھوں پر پھیل گئے انہوں نے نظر اٹھا کر دیکھا تو ان کی پاک والدہ صلوات اللہ علیھا ان کے قریب ہی موجود تھیںانہوں نے دونوں ہاتھوں میں غازی پاک علیہ الصلوات والسلام کے ہاتھ تھامے لئے اور زاروقطار رو دیں ، شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام نے حیرت سے عرض کیا کہ اماں جان آپ یہاں ؟(R_41)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار