

Loading content...
تو میں عرض کر رہا تھا کہ جس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام زین پر سوار ہو گئے اور انہوں نے راہوار کی باگ اٹھائی تو مرتجز چل پڑا اُس وقت شہنشاہِ وفاعلیہ الصلوات والسلام نے نانی پاک سلام اللہ علیھا کے قدموں پر ہاتھ رکھا تو انہوں نے جناب غازی علیہ الصلوات والسلام کی پیشانی پر بوسہ دیا باقی مستورات سے بھی حسب مراتب ملنے کے بعد استفہامیہ نظروں سے چاروں طرف دیکھا جیسے کسی کو تلاش کر رہے ہوں مگر ان کی نظریں ساری مستورات کا طوافِ عقیدت کر کے لوٹ آئی ان کی پیشانی انور پر متفکرانہ شکن نمودار ہوئی آپ ایسے سوچتے محسوس ہو رہے تھے کہ جیسے خود سے فرما رہے ہوں کہ یہ بھلا کیسے ممکن ہے کہ ہماری پاک والدہ صلوات اللہ علیھا ہمیں الوداع کہنے کے لئے بھی نہیں رکیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار