

Loading content...
کوئی ہے جو ہمارے مرتجز کو ہمارے پاس لے آئے، اُس وقت شہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام نے دوڑ کر پاک بابا علیہ الصلوات والسلام کے مرتجز کی باگ پکڑی اور اُن کے قریب لے آئے ، جناب سجاد علیہ الصلوات والسلام اسی طرح محملوں کے آگے پہرے میں مصروف رہے مگر شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام جلدی سے امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کو سوار کروانے کے لئے مسجد کے صحن میں تشریف لے آئے، امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام اپنے سفر کے ساتھی مرتجز کے قریب آئے اس کی گردن پر تھپکی دی اور اسکی جعدوں(گردن کے بڑے بالوں) میں ہاتھ ڈالا،آداب شاہی یہ ہوتے تھے کہ جب بھی کوئی شہنشاہ رکاب میں پاؤں ڈالنے کا ارادہ کرتا تھا تو کوئی نہ کوئی غلام آ کر قدموں میں رکاب پیش کرتا اور رکاب میں پاؤں کو درست بھی کرتا اور دوسرا غلام آ کر کوچ میں ہاتھ ڈال لیتا کیونکہ اگر گھوڑے کا تنگ (کمر کی پیٹی) ذرا بھی ڈھیلا ہوتا تو رکاب پر پاؤں کا وزن پڑتے ہی زین وزن والی سائیڈ پر جھک جاتی ، اسلئے احتیاطاً ایک غلام دوسری طرف سے آکر کوچ کو پکڑ کر اور کھینچ کر کھڑا ہو جاتا تھا تاکہ زین کو متوازن رکھا جا سکے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار