

Loading content...
یہ منظر بھی بہت عجیب تھا کہ جو پاک بی بی صلوات اللہ علیھا امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام سے الوداعی ملاقات کر لیتیں پھر باقی پاک شہزادگان علیہ الصلوات والسلام آ کر اُن سے ملتے اورگھر کی بزرگ مستورات کی قدم بوسی کرتے اوروہ بدلے میں ان پاک شہزادوں کی پیشانی پر بوسے دے کر دعاؤں کے پھول نچھاور فرماتیں ،ان پاک مستورات کے ساتھ ما سوائے شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام اور جناب سجاد علیہ الصلوات والسلام کے تمام مردوں نے وداع کیا کیونکہ وہ دونوں اِس وقت مسجد کے دروازے پر پہرہ دینے میں مصروف تھے اوراُن کا خیال تھا کہ ان محملوں کو روانہ کر کے ہم جلدی جلدی گھر کے باقی افراد کے ساتھ بھی وداع کر لیں گے اور شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بھی آخری سلام پیش کر لیں گے، الغرض اس طرح وداعی مکمل ہو گئی،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار