

Loading content...
اُس وقت جناب سجاد علیہ الصلوات والسلام نے اپنے لخت جگر جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام کو حکم دیا کہ آپ اِنکے طائف جانے کا انتظام کریں اور خود جا کرانہیں بحفاظت مروان کے سپرد کرکے آئیں ، اُس وقت جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام جو کہ جناب محمد باقر علیہ الصلوات والسلام سے چھوٹے تھے انہوں نے مروان کے اہل و عیال کو اونٹوں پر سوار کرواکے با عزت اور با حفاظت طریقے سے طائف پہنچایا تھا ،یہ وہی کریم گھر ہے جو آج سفر پر روانہ ہو رہا ہے اور یہ وہی مروان ہے جو دشمنی کی چالیں چلنے میں مصروف ہے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار