

Loading content...
اس طرح مروان اپنے بیوی بچوں سمیت خانہ توحید کی امان میں آ گیا ، وہ خود تو دو چار دن کے بعد خفیہ راستوں سے طائف کی طرف نکل گیا تھامگر اس کے بیوی بچے تین ماہ تک گھر اطہر میںہی مہمان رہے ، مروان نے طائف جا کر ایک پرانا سا مکان خریدااور خریدنے کے بعد اسے رہائش کے قابل بناتا رہا جس وقت وہ مکان درست ہو گیا تو اُس وقت اُس نے اپنا ایک خفیہ آدمی مدینہ روانہ کیا اور اسے کہا کہ امام پاک علیہ الصلوات والسلام کی پاک بارگاہ میں جا کر عرض کرو کہ جیسے آپ نے پہلے کرم فرمایا ہے اور میری جان اور عزت کو امان دی ہے اب بھی ویسے ہی مہربانی فرما تے ہوئے اپنی زیر نگرانی میرے اہل و عیال کو بحفاظت طائف پہنچانے کا بندوبست بھی کروا دیں ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار