

Loading content...
یہاں یہ بھی عرض کرتا چلوںکہ مدینے میں اس موقع پر مروان جو کہ سب سے زیادہ خاندان پاک علیہ الصلوات والسلام کی دشمنی کے لئے کوشاں تھا وہ اچھی طرح جانتا تھا کہ یہ پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کس قدر کریم ہے ، واقعہ کربلا کے دو تین سال بعدمدینے میں عبداللہ ابن زبیر کی حکومت قائم ہوگئی تھی ، جس وقت اسکی حکومت کے قیام کی تحریک مدینے میں چل رہی تھی تواُس وقت مدینے کا حاکم یہی مروان تھاعبد اللہ بن زبیر کے ساتھیوں نے اسکے خلاف بہت کامیاب بغاوت کا پروگرام بنایا تھا اُس وقت اس مروان کو موت کے جبڑوں کی گرفت صاف نظر آ گئی ،پھر بھی اس نے فرار کی کوشش کی مگراس وقت عبداللہ ابن زبیرکے ساتھیوں نے فرار کے ہر راستے کی ناکہ بندی کر رکھی تھی اور ہر راستہ مسدود تھا اور اسے فرار کی کوئی راہ دکھائی نہیں دی ،دوسری طرف اس کے بیوی بچے بھی اس کے ساتھ تھے، اس کی بیوی جوکہ تیسرے خلیفہ کی بیٹی تھی یعنی عائشہ بنت عثمان اور اس کے ساتھ اس کی چھوڑی اولاد بھی تھی، جس وقت اسے فرار کا کوئی راستہ نظر نہ آیا تو وہ پریشانی کے عالم میں جناب سجاد علیہ الصلوات والسلام کے در اطہر پر آیا اور کانپتے ہوئے عرض کیا آپ کی ذات کریم ہے میری جان اور عزت وناموس کو شدید خطرہ لاحق ہے آپ مجھے امان دیں، امام زین العابدین سید الصابرین علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تم امان لینے آئے ہو تو بے شک آؤ یہ گھر تو اللہ کا گھر ہے جسکا دل چاہے آ سکتا ہے اگر خوف دنیا سے امان چاہے تو وہ بھی ملے گی اور اگرکوئی عذاب جہنم سے امان کیلئے پناہ مانگے تو وہ بھی اس در کے سوا کہیں سے نہیں ملتی یہ در ہر ایک پناہ مانگنے والے کے لئے کھلا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار