

Loading content...
مروان تیز تیز چلتا ہوا قصرِدارالامارہ پہنچا اوراس نے جا کر ولید کو پیغام بھیجا کہ وہ جلدی باہر آئے، ولید اُس وقت شراب کے نشے میں دھت تھا اور سویا ہوا تھا، اس نے آگے سے کہلوا بھیجا کہ جو بات بھی ہے اب میں کل ہی سنوں گا،مروان نے اسے ملنے کی ہر ممکن کوشش کی کہ اسے اس بات پر آمادہ کر سکے کہ وہ امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو مدینہ سے باہرنہ جانے دے اور انہیںروکنے کے لئے مدینہ کے باہر فوج تعینات کر دے مگر ولید نے اِسے ملنے سے انکار کر دیااس کے جواب پر اسے بہت غصہ آیا اور وہ غصے سے بھرا ہوا گھر لوٹا آیا اور گھر پہنچ کر اس نے اپنے گھر کا دروازہ بند کر لیا مگر وہ پریشانی اور غصے کی وجہ سے پوری رات سو نہیں سکا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار