

Loading content...
پاک معظمہ بی بی صلوات اللہ علیھا کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے ، پاک بھائی کی آنسؤوں سے لبریز ریشِ اطہر پر بوسہ دیتے ہوئے فرمایا کہ آج تو آپ سب مجھے عزت و احترام کے ساتھ محمل میں سوار کر رہے ہیں ہر طرف پردے کا انتظام بھی ہے ہر طرف قناتیں بھی لگی ہیں اوردوسری طرف مجھے بارہ محرم کے حالات بھی صاف نظر آر ہے ہیں کہ جس وقت میں اکیلی محمل کے ساتھ کھڑی رو رہی ہوں گی اور اس وقت کوئی بھائی نظر نہیں آئے گا جو مجھے عزت و احترام کے ساتھ محمل میں سوار کرادے پھر روتے ہوئے فرمایا ہے کوئی جو جا کر میرے سجاد علیہ الصلوات والسلام کو بلا لائے کوئی اُسے کہے کہ وہ خود آ کر مجھے محل پر سوار کرے کیونکہ میرے دکھ درد کا اصلی ہمسفرتو وہ ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار