

Loading content...
دوستو ! جس وقت کوئی ذی عزت مستور محمل پر سوار ہوتی ہے تو اس کے سوار ہونے سے پہلے اونٹ کا ایک گھٹنا باندھ دیا جاتا ہے تاکہ اونٹ کھڑا ہونے میں تیزی نہ دکھائے، ایک شخص اس کی مہار کھینچ کر کھڑا رہتا ہے تاکہ وہ اونٹ اٹھنے کی کوشش بھی نہ کرے کیونکہ اس کے اٹھنے کی کوشش میں ہلنا جلنا بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اس لئے عقل مند ساربان اونٹ کی مہار پکڑ کر اس کے اگلے گھٹنے پر پاؤں رکھ کر کھڑے ہو جاتے ہیں ، مستور کو اونٹ پر سوار ہونے کے لئے ایک مرد کے سہارے کی بھی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ اونٹ پر اس کی پشت کی طرف سے سوار ہوا جاتا ہے اس لئے ایک مرد آ کر محمل کے ساتھ اپنا زانوموڑ کر ایک سٹیپ (سیڑھی) کے طور پر پیش کرتا ہے مستور پہلا قدم مرد کے زانو پر رکھ کر خود کو بلند کر تی ہے اور پھردوسرا پاؤں اونٹ کی پشت کے اُس خالی حصہ پر رکھتی ہے جو محمل کے باہربچ جاتا ہے اور تیسرا قدم محمل میں رکھ کر مکمل سوار ہو جاتی ہے اور محمل کے اندر بیٹھ جاتی ہے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار