

Loading content...
پاک بی بی سلام اللہ علیھا نے بے بسی سے سر جھکا کر جواب دیا کہ اللہ ہی جانتا ہے کہ پورے گھر نے کیا سوچ رکھا ہے میں بھلا آپ کو شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نافرمانی کی ترغیب کیسے دے سکتی ہوں آپ بیشک جائیں ہاں جاتے جاتے ایک احسان کر دیں ، میں یہ بھی جانتی ہوں کہ امام وقت کے سامنے ماضی حال مستقبل حال جاری کی طرح ہی ہوتے ہیں بلکہ وہ جب چاہیں مستقبل کو موجود کر سکتے ہیں میری خواہش ہے اگر آپ مناسب سمجھیں تو مجھے واقعاتِ کربلا کی ایک جھلک ضروردکھا دیں ،یہ سن کر امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے ان کے سامنے اپنا دست مبارک دراز کیا تو ان کے سامنے کربلا کا میدان آ گیا ، انہوں نے ایک منظر دیکھا کہ کربلا کا میدان ہے اور امامِ مظلومعلیہ الصلوات والسلام دوڑتے ہوئے مرتجز کی زین سے اتر رہے ہیں یہ دردناک منظر کمزور دل ام المومنین سلام اللہ علیھا برداشت نہ کر سکیں اور غش کر گئیں(R_40)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار