

Loading content...
جس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے یہ سنا تو سر جھکا کے جواب دیا کہ ہمارے لئے تو آپ کا سایہ بھی اللہ کی رحمت سے کم نہیں ہے اور آپ کی شفقت بھی پاک والدہ صلوات اللہ علیھا کی محبت کے مترادف ہے اور آپ کا حکم بھی میرے لئے واجب التعمیل ہے لیکن جس ذاتِ پاک صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آپ کو تمام حالات و واقعات سے آگاہ فرمایا تھا اوریہ فرمایا تھا کہ ہمارا لعل عراق جا کر شہید ہو جائے گا اسی پاک ذات صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے بھی تاکید فرمائی تھی کہ میرا لعل آپ نے عراق ضرور جانا ہے، اب آپ ہی فرمائیں کہ میں آپ کا حکم مانوں یا نانا جان صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کا حکم بجا لائوں ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار