

Loading content...
یہ پاک مخدراتِ عصمت صلوات اللہ علیہن گھر اطہر سے باہر آ کر سیدھی شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مزار اقدس پر حاضر ہوئیں وہاں کافی دیر گریہ و زاری ہوتی رہی ان مستورات و مخدرات کے ساتھ وہ خواتین بھی مزار پاک پر حاضر ہوئیں جنہوں نے مدینے میں ہی رہ جانا تھا اور وہ صرف مسافر بیبیوں صلوات اللہ علیہنکو الوداع کہنے کیلئے باہرآئی تھیں ان میں جناب ام المومنین سلام اللہ علیھا اور جناب عباس علیہ الصلوات والسلام کی والدہ محترمہ صلوات اللہ علیھا بھی تھیں ، انہوں نے آ کر روضۂ رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم پر بہت گریہ فرمایا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار