

Loading content...
جیسے جیسے پاک مخدراتِ عصمت صلوات اللہ علیہن حرم سرا سے باہر آتی گئیں شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام انہیں ناقہ پر سوار کرواتے رہے جس وقت پاک بہنوں کی باری آئی تو اُس وقت سب سے پہلے معظمہ کونین شریکة الحسین پاک بی بی صلوات اللہ علیھا کا قدم دہلیز سے باہر آیا ادھر جناب عباس علیہ الصلوات والسلام کی آنکھیں اس دکھ کو برداشت نہ کر سکیں اور برسنا شروع ہو گئیں کہ کیا قسمت ہے کہ میرے ہوتے ہوئے میری پاک شہزادیوں صلوات اللہ علیہن کے قدم باہر آگئے ہیں ،جس وقت پاک معظمہ صلوات اللہ علیھا نے اپنا قدم دہلیز سے باہر رکھا تو شہنشاہِ معظمعلیہ الصلوات والسلام پاک والدہ صلوات اللہ علیھاکی وارث بہن کی تعظیم میں اٹھ کر کھڑے ہوگئے پاک معظمہ بی بی صلوات اللہ علیھاکا پردہ ان کے قدموں میں لپٹ رہا تھا اور زمین ان کی نعلین کو بوسہ دے کر عرش کو شرما رہی تھی۔ (R_38)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار