

Loading content...
جس وقت کر دگارِ وفا علیہ الصلوات والسلام نے دیکھا کہ پاک مستورات صلوات اللہ علیہنحرم سرا کی ڈیوڑھی میں تشریف لا چکی ہیں تواُس وقت صاحب جلا لعلیہ الصلوات والسلام نے آواز دی٭غضواابصارکم واخفضوا رؤسکم کہ سب اپنی نظر پیوندِ زمین کر لواوراپنے سر تعظیم اجلال کے لئے جھکا لو کیونکہ آج عباس علیہ الصلوات والسلام کی شہزادیوں صلوات اللہ علیہنکے قدم دہلیز سے باہر آ رہے ہیں ،یہ حکم اللہ کے حکمِ کن فیکونی کی طرح پوری کائنات پر نافز ہو گیا، در پاک سے لے کر محملوں تک خاندان پاک کے شہزادگان نے قطار کی صورت میں راستے کی دونوں جانب ایک دیوار سی بنا رکھی تھی اور اُن کا ساتھ معصوم بچوں کی قطار بھی دے رہی تھی جو شانے سے شانہ ملائے کھڑے تھے،جن کے درمیاں سے گزر کر پا ک بیبیوں صلوات اللہ علیہن نے سواریوں پر سوار ہونا تھا ، جناب محمد حنفیہ علیہ الصلوات والسلام نے ہر ناقہ کی مہار پکڑ کر ہر بی بی صلوات اللہ علیھا کو ان کے ناقہ پر سوار کروانا تھا جبکہ بالکل سامنے امام عالی مقام علیہ الصلوات والسلام جلوہ افروز تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار