

Loading content...
اُس وقت جناب عروہ نے عرض کیا آقا اگر یہ بھی نہیں ہو سکتا تو پھر ایک احسان کریں کہ میرے دو بیٹے ہیں آپ ان دونوں کو اپنے ساتھ لے جائیں اگر انہیں آپ اپنی پاک نعلین پر قربان کر لیں گے تو میں بھی شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے سرخرو ہو جاؤ نگا، کریِم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ آپ کے دونوں بیٹوں کے نام تو سعیدانِ ازلی میں تحریر ہیں آپ انہیں ہماری ہمراہی کے لئے مدینہ سے باہر بھیج دیں، جناب عروہ کے دو بیٹے تھے ایک عبداللہ بن عروہ غفاری علیہ سلام اور دوسرے عبد الرحمن بن عروہ غفاری علیہ سلام یہ دونوں شہیدائے کربلا میں شامل ہیں ان کا ذکر اور واقعات آگے تاریخ کربلا میں بیان ہوں گے۔(R_37)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار