

Loading content...
جناب عروہ غفاری نزدیک آکر امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے قدموں سے لپٹ گئے اور رو کر عرض کیا آقا میں اپنی سفید ریش کا واسطہ دے کر التجا کرتا ہوں کہ آپ عراق نہ جائیںکیونکہ میں نے کربلا کے واقعات آپ کے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام اور نانا جان صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سن رکھا ہے مجھے تمام حالات کا علم ہے اس لئے آپ عراق نہ جائیں، تاجدار کربلا علیہ الصلوات والسلام نے جناب عروہ کو فوراً کندھوں سے پکر کر اٹھایا اور جواب دیا کہ نانا عروہ آپ بھی بجا فرما رہے ہیں اور ہم بھی ان تمام باتوںسے آگا ہ ہیں اورنانا جان صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تو پچھلی رات بھی یہی حکم فرمایا ہے کہ میرا لعل آپ نے کربلا ضرورجانا ہے اب آپ ہی بتائیں کہ میں آپ کی بات مانوں یا اپنے نانا پاکصل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ، جناب عروہ نے روتے ہوئے عرض کیا کہ اب میں آپ کو کیسے روک سکتا ہوں مگر ہماری پاک بیبیوں صلوات اللہ علیہن کو تو اپنے ہمراہ نہ لے جائیں، تاجدار کربلا علیہ الصلوات والسلام نے جواب میں فرمایا کہ آپ کو یہ بھی تو بتایا گیا تھا کہ میری پاک بہنوں نے مقصدِ اعلیٰ کی تکمیل کے لیے شام کے بازاروں میں بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کے لہجے میں خطبے دینے ہیںانہیں ہم مدینہ میں کیسے چھوڑ کر جا سکتے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار