

Loading content...
یہ اپنی دختر کے ساتھ گھر سے باہر آئے انہوں نے ایک ہاتھ دختر کے کندھے پر رکھا ہوا تھا، جونہی یہ ایک گلی کا موڑ مڑے غیرت کے خدا وندکی نظر پڑی توگلی کے موڑ میں دو سائے نظر آئے، انہوں نے للکارا کر کہا کہ جو بھی ہے وہیں رک جائے یہ آواز جناب عروہ غفاری علیہ سلام نے نہیں سنی مگر ان کی بیٹی یہ آواز سن کر گھبرا گئیں،جب وہ نہ رُکے تو جناب سجاد علیہ الصلوات والسلام نے تلوار کو بلند کر کے اللہ اکبر کی آواز دی ، ادھر شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام جو اپنی کرسی پر تشریف فرما تھے نعرۂ تکبیر سن کر فوراً کھڑے ہو گئے اور جلدی سے قدم بڑھا کر مسجد سے باہر آئے اور جناب سجاد علیہ الصلوات والسلام کو دیکھا جو تلوار بلند کر کے غضب ناک انداز میں آگے بڑھ رہے تھے فوراً جناب سجاد علیہ الصلوات والسلام کے آگے آ کر انہیں سینے سے لگایا اور رو کر فرمایا میرے لعل یہ تو آپ کے نانا پاک صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابی ہیںآنکھوں سے نابینا ہیںآواز بھی نہیں سن سکتے میرا لعل صبر کرو صبر سے کام لو ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار