

Loading content...
آج جس وقت شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کی اچانک تیاری ہوئی توانہیں کوئی خبر نہیں تھی کہ تاجدار کربلا علیہ الصلوات والسلام اپنا وطن چھوڑ کر مکہ کا سفر اختیار فرما رہے ہیں ، جس وقت مستورات مدینہ کا گریہ انتہائی بلند ہوا تو انہوں نے اپنی دختر سے پوچھا کہ یہ کیسی آواز ہے کیا باہرکوئی بادل گرج رہے ہیں، انہوں نے عرض کیا بابا جان ہم نے آپ کی ضعیفی کے پیش نظر آپ کو آگاہ نہیں کیا حقیقت یہ ہے کہ اِس وقت شہنشاہِ معظم مدینہ چھوڑ رہے ہیں اور عصمت کی مالک بیبیاں بھی ساتھ جا رہی ہیں اور یہ ان کو رخصت کرنے کا وقت ہے اس لئے مدینہ کی عورتیں رو رہی ہیں یہ آواز انہی کے رونے کی ہے ، جیسے ہی انہوں نے یہ بات سنی ضعیفی کے باوجود ایک دم تڑپ کراٹھ بیٹھے اورفرمایا کہ وہ جا رہے ہیں؟… کیا کسی نے انہیں روکا نہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار