

Loading content...
محلہ بنی ہاشمعلیہ الصلوات والسلام کے ساتھ ہی جناب عروہ غفاریعلیہ السلام کا گھر تھا یہ جناب عروہ غفاری شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابی تھے اور نابینا تھے غزوات کے دوران وہ اپنی آنکھیں راہ حبیب میں قربان کر چکے تھے اوربروایت دیگر ضعیفی کی وجہ سے ان کی نظر کمزور ہو چکی تھی اورانہیں بہت کم نظر آتا تھا اوریہ اتنے ضعیف ہو چکے تھے کہ ان کے ابرو اُن کی آنکھوں پر آ چکے تھے اور اُن کی قوتِ سماعت بھی کافی کمزور ہو چکی تھی یعنی بہت اونچی آواز میں کان کے قریب کوئی بات کہی جاتی تو بمشکل سن پاتے تھے انہیں یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ جب پاک بیبیاں صلوات اللہ علیہن بابا پاک مولا امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کے دور حکومت میں پہلی بار کوفہ تشریف لے گئی تھیں تو اُس وقت ان کے محملوں کی مہار جناب عروہ غفاری کے ہاتھ میں تھی،اُس وقت بھی ان کی قوت سماعت بہت کمزور تھی امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا کہ ان کو سواریوں کی مہار دے دینااگرپاک شہزادیاں اپنے محملوں میں کوئی کلام فرمائیں بھی تو انہیں کچھ سنائی نہیں دے گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار