

Loading content...
تاریخ بتاتی ہے کہ جناب سیدالصابرین وسید الساجدین علیہ الصلوات والسلام کو اپنی ظاہری حیات طیبہ میں پانچ مرتبہ جلال آیا ہے، یہاں میں صرف ایک حوالہ دینا چاہتا ہوں جو آج کی رات سے تعلق رکھتا ہے عام طور پر ان کی تصویر ہماری سٹیج پر دکھائی جاتی ہے وہ دکھ درد اور جبر کے رنگوں میں ڈھلی ہوئی نظر آتی ہے مگر سٹیج پر یہ نہیں بتایا جاتا کہ ان کا مزاج ، جلال اور شجاعت جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام کے برابر تھی یعنی یہ بھی شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام کی طرح جلالِ الٰہی کے مظہر تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار