

Loading content...
عبد اللہ بن سنان سے روایت ہے کہ میں روانگی سے کچھ ہی دیر پہلے وہاں گیا تھا میں نے دیکھا تھاکہ امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کرسی پر تشریف فرما تھے اور سارے جوانانِ بنی ہاشم انتظامات میں مصروف تھے ایک طرف سجا ہوا مرتجز(سرکار کے ذاتی گھوڑے کا نام مرتجز تھا) کھڑا تھا اور اسکی باگ ایک غلام کے ہاتھ میں تھی ،چالیس اونٹوں کے اوپر سرخ رنگ کے ریشم اور دیباج کے پردے لگے ہوئے تھے اور قمر بنی ہاشم جناب غازی عباس علیہ الصلوات والسلام مستورات کو ان پر سوار کروانے کے لئے اہتمام کرنے میں مصروف تھے۔(R_36)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار