

Loading content...
جب کافی رات ہو گئی تو اُس وقت کچھ محمل مسجد نبویؐ کے دروازے پر بٹھائے گئے اور کچھ کو مسجد کے صحن میں بٹھایا گیا، اس بات کی وضاحت میں پہلے بھی کر چکا ہوں کہ گھر پاک کا دروازہ مسجد کے صحن میں کھلتا تھا اِس لئے جو محمل پاک مستورارتِ توحید و رسالت علیھم صلوات وسلام کے لئے مخصوص تھے انہیں مسجد کے صحن میں لا کر بٹھا دیا گیا تھا،جس وقت محمل لائے گئے اور وہاں بٹھائے گئے تو اُس وقت ہر طرف قناتیں لگی ہوئی تھیںمکمل پردہ تھاجو لوگ مسجد میں شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کو رخصت کرنے آئے تھے انہیں حکم دیا گیا کہ اب آپ لوگ اپنے اپنے گھروں میں چلے جائیں یہ حکم سن کر سب لوگ واپس اپنے اپنے گھروں کی طرف روانہ ہو گئے، اُس وقت شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام نے جناب عباس علیہ الصلوات والسلام کو حکم دیا کہ اب آپ جا کر گھر اطہر میں اطلاع دیں کہ محمل تیار ہیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار