

Loading content...
اب جبکہ شادی کے دن قریب آ گئے ہیں اور ہمیں اچانک ہی سفر درپیش ہے اورہم وطن چھوڑ کر جا رہے ہیں توامید تو یہی ہے کہ حالات ٹھیک ہو جائیں گے اور اللہ نے چاہا تو ہم جلد ہی گھر لوٹ آئیں گے اور نانا پاک صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تربت کے سائے میں آ کر ہمشکل پیغمبرشہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام کی شادی کا اہتمام فرمائیں گے ،لیکن اگر تقدیر واپس نہ لائی اور دیر ہو گئی اور مقررہ تاریخ آ بھی پہنچی اور بابا پاک علیہ الصلوات والسلام نے دورانِ سفر ہی بھائی علی اکبر علیہ الصلوات والسلام کی شادی کا اہتمام کر دیا تو میں آپ لوگوں کو ضرور بلاؤں گی مگر میری ایک عرض ہے منت یا گزارش کہہ لو اسے حالات چاہے جیسے بھی ہوں آپ میرے بھائی کی شادی میں آنا ضرور میں اپنے چچا جناب عباس علیہ الصلوات والسلام سے کہہ کر آپ لوگوں کو بلواؤں گی، وہ خود ہی آپ لوگوں کو بڑے آرام سے محملوں میں سوار کر کے شادی میں لے آئیں گے اور پھر واپس گھر بھی چھوڑ جائیں گے لہذا آپ سب نے شریک ضرور ہونا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار